17 اگست 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ترکی کے صدر عبداللہ گل کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کے محاصرے اور غزہ امدادی کارواں پرصہیونی حملے کی مذمت کرتےہوئے ان اقدامات کو غیر دانشمندانہ اور انسانیت سوز قراردیا۔

صدر احمدی نژاد نے جو ایشیائي ملکوں کےباہمی تعاون کی کانفرنس میں شرکت کرنے ترکی میں ہیں پیر کی رات ترک صدر عبداللہ گل سے ملاقات میں صہیونیوں کے حالیہ جرائم کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اب سب کو غزہ کا محاصرہ توڑنے اور اس خطے کے مظلوم عوام کی مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے تہران اعلامئے کےبارےمیں کہا کہ اس اعلامئے سے نئي راہ کھلی اور نیا نقطہ نظر سامنے آیاہے اور ترکی اور برازیل کے اقدام سے واضح ہوگيا کہ ہمیشہ منصفانہ اور منطقی راہ حل تک پہنچاجاسکتاہے۔ ترکی کے صدر عبداللہ گل نےبھی سہ فریقی معاھدہ کو نہایت اہم اور کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی اس بارےمیں دنیا کے مختلف ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام اور ایٹمی ایندھن کے تبادلےکے ساتھ حقیقت پسندانہ رویے نے امریکہ کو حیرت میں ڈال دیا۔ دونوں ملکوں نے ایران برازیل اور ترکی کے معاھدے کو عالمی مسائل حل کرنے کے سلسلےمیں نئی راہ قراردیا اور تمام ملکوں بالخصوص پانچ جمع  ایک گروپ سے اس اعلامئے کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔

.........

/110